
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) صدر ممکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی نگہداشت ، تعلیم و تربیت اور ان کے مفادات کا تحفظ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنا یا جائےگا، ان کے حقوق کبھی سلب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور معاشرے میں خصوصی افراد اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے شعور اجاگر کیا جائے گا، وزارت کیڈ نابینا افراد کے لیے اردو سافٹ وئیر تیار کرے، اس سلسلے میں ایوان صدر بھی اس سے تعاون کرے گا ،والدین خصوصی بچوں کو ظلم اور ہر طرح کے استحصال سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں،یہ بات صدرمملکت نے خصوصی افراد اور بچوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔