28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںای سی سی نے پانچ برآمدی صنعتوں کیلئے آرایل این جی کی...

ای سی سی نے پانچ برآمدی صنعتوں کیلئے آرایل این جی کی قیمت 9 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور بجلی کے نرخ 9 سینٹ فی کلوواٹ آورمقررکرنے کی منظوری دیدی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پانچ برآمدی صنعتوں کے موجودہ گیس کنکشنزپرآرایل این جی کی قیمت 9 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور اور بجلی کے نرخ 9 سینٹ فی کلوواٹ آورمقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس پیرکویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقدہوا۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف، وزیرتجارت سیدنویدقمر، وزیرصنعت وپیداوارمخدوم سیدمرتضیٰ محمود،وزیربجلی خرم دستگیرخان، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا،وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک، تجارت اورصنعت کیلئے وزیراعظم کے رابطہ کار رانااحسان افضل، وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے مالی سال 2023 کے دوران برآمدی شعبہ جات کیلئے توانائی کے علاقائی مسابقتی نرخوں سے متعلق سمری پیش کی گئی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ای سی سی کے 16 اگست 2021 اوروفاقی کابینہ کے 24 اگست 2021 کے فیصلوں کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل بشمول پٹ سن،لیدر، کارپٹ، سرجیکل اورسپورٹس گڈز کیلئے توانائی کی علاقائی مسابقتی نرخوں کی منظوری دی تھی تاکہ ان برآمدی اشیاء کی پیداواری لاگت کم کی جاسکے اور برآمدات میں اضافہ ہو،

ای سی سی نے تفصیلی بحث اورجائزہ کے بعد پانچ برآمدی صنعتوں کے موجودہ گیس کنکشنز پر آر ایل این جی کی قیمت 9 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقررکرنے کی منظوری دیدی، مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں اس مقصدکیلئے 40 ارب روپے کی سبسڈی مقررکی گئی ہے جس کاسہ ماہی بنیادوں پرجائزہ لیاجائیگا۔

ای سی سی نے وفاقی کابینہ کوسفارش کی ہے کہ پانچ برآمدی صنعتوں کیلئے مقامی گیس کی نرخوں کو 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورعام صنعتوں کیلئے 1550 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھایا جائے۔ای سی سی نے یکم اگست 2022 سے ان صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ 9 سینٹ فی کلوواٹ آور مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی، اس مقصدکیلئے وزارت خزانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، پٹرولیم ڈویژن ایک ماہ کے اندر ان صنعتی یونٹس کی فہرست ای سی سی کے سامنے پیش کر ے گا جنہیں رعایتی نرخوں پر گیس اور بجلی فراہم کی جائیگی۔

اجلاس میں ملک کا 75 واں یوم آزادی منانے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 750 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت داخلہ کو اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے معاوضہ جاتی/ خیرسگالی پیکیج دینے کی اجازت بھی دی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں