وزارت خزانہ نے ’’میراپاکستان میراگھرسکیم‘‘ کے تحت قرضہ جات کی ادائیگی کو جاری رکھنے کی اجازت دیدی

184
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزارت خزانہ نے میراپاکستان میرا گھرسکیم کے تحت پہلے سے منظور شدہ کیسز میں قرضہ جات کی ادائیگی کو جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ نے پیر کو میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت پہلے سے منظور شدہ کیسز میں قرضہ جات کی ادائیگی کو جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بینکوں کو کراچی انٹر بینک آفر ریٹ (کائیبور) پر اپنے سپریڈ کو کم کرنے کیلئے بھی کہا گیاہے۔