ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان اور بھارت کومعطل شدہ مذاکرات بحال کرنے کا سنہری موقع ہے، میرواعظ

164

سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو اعتماد سازی اور معطل شدہ جامع مذاکرات کو بحال کرنے کا ایک سنہری موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کرکے تمام مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔