صنعائ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) یمن کی سرکاری فوج اور حکومت نواز فورسز نے تازہ آپریشن کے دوران دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ’باب المندب‘ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال کر حوثی باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فورسز نے باب المندب بندرگاہ میں بریگیڈ 17 کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اطراف کے علاقوں کو کلیرکرنا شروع کر دیا ہے۔یمنی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسزنے بحراحمر کے کنارے واقع اہم ترین آبی تجارتی گذرگاہ باب المندب بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے