اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اختر بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختر بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اختر بلوچ کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔