راولپنڈی ۔1اگست (اے پی پی):پاک فوج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے دو دن کا راشن فراہم کریگی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فارمیشنز مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں آٹا، چینی، چاول، چائے، کوکنگ آئل، دودھ پاؤڈر اور دالوں پر مشتمل امدادی اشیا تقسیم کرینگے ۔