وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

69

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے وسیع تر تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جس کا تصور سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان میں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تجارت، جی ایس پی پلس، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔