وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری سے پاکستان میں ہالینڈکے سفیر کی ملاقات

77

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری سے پاکستان میں ہالینڈکے سفیر پلومپ وائوٹر نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر برائے بحری امور نے ہالینڈ کے لئے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں بے پناہ مواقع پر روشنی ڈالی جبکہ ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بارے میں بتایا۔

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں بندرگاہوں کی کارکردگی اور آپریشنز اور ماہی گیری کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں ۔ پاک نیوی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے والی ہے اور یہ نمائش ہالینڈ کے سرمایہ کاوں ا اور نمائش کنندگان کے لئے بھی بہت اچھا موقع فراہم کرے گا۔

اس ملاقات کے دوران ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو کی حالیہ سافٹ لانچ کی تعریف جبکہ ہالینڈ کے سفیر نے میری ٹائم سیکٹر میں تعاون اور اشتراک کے شعبوں پر روشنی ڈالی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر زور دیا۔

اس دوران وفاقی سیکرٹری برائے بحری امور مطہر نیاز رانا نے کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر سمیت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کو تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔