تحریک انصاف کے پاس پانامہ پیپرز کے حوالے سے نہ تو کوئی ثبوت تھا اور نہ ہی اب ہے‘ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

103

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک اپنی اہمیت ہے اس لیے امریکہ کو ہر صورت ہمارے ساتھ اچھے ورکنگ تعلقات رکھنے ہوں گے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے لوگوں نے منتخب کیا ہے اس لیے وہ پاکستان سے ہر صورت اچھے ورکنگ تعلقات رکھیں گے کیونکہ ہماری پورے خطے میں ایک اہمیت ہے جسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔