اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس بدھ کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین ظاہرشاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹی بیلیٹی سیداصغر حیدر، ڈی جی آپریشنز نیب محمد عرفان بیگ، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگرافسران نے شرکت کی۔
نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں مختلف انکوائریز اورانویسٹی گیشنز پرتفصیلی بحث کی گئی اور ہر کیس کے بارے میں میرٹ ، شفافیت اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے فیصلے کئے گئے ۔اس دوران جہاں مختلف کیسزکا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے مزید متعلقہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جو کہ حتمی نہیں ہوتے۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کے موقف معلوم کرنے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کرتاہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پر قانون کےمطابق عمل کیاجاسکے۔