25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںنجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 4 خواتین اور 3...

نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 4 خواتین اور 3 ڈاکٹرز سمیت 11 افراد جاں بحق،

- Advertisement -

کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب واقع نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے 11 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 3 ڈاکٹرز جبکہ زخمیوں میں کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ایک نجی ہوٹل کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں۔ قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لئے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹرز صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ میئر کراچی وسیم اختر ریسکیو کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں