وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

148

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اطہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاوید شہزاد اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔