پاکستان حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، سید خورشید شاہ

174
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی انسانی اور سیاسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی انسانی اور سیاسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت معصوم کشمیریوں کے ساتھ گزشتہ سات دہائیوں سے جاری غیر انسانی سلوک بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔