راولپنڈی ۔7اگست (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان زندہ باد