یوم عاشور باطل کی اطاعت سے انکار اور حق کی سربلندی کیلئے سینہ سپر ہونے کا ابدی درس ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام

80

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم عاشور باطل کی اطاعت سے انکار اور حق کی سربلندی کیلئے سینہ سپر ہونے کا ابدی درس ہے، اسلام آج انہیں قربانیوں کی بناء پر زندہ ہے، یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔

یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کی عظیم قربانی نے حق و باطل اور ظالم و مظلوم کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی، عظیم امام نے ایک اخلاقی اصول قائم کیا جس نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو متحرک کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت امام حسین بے آوازوں کی آواز اور اتحاد، اخوت، اخلاق اور سچائی کے عملبردار ہیں، ان کا مزاحمت اور بہادری کا پیغام مساوات اور آزادی کے آفاقی اصولوں کی بنیاد پر انسانیت کو اخلاقی عالمی نظام کی خواہش کا درس دیتا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب انسانیت متعدد چیلنجوں سے گزرتی ہے اور ان رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کرتی ہے جس میں وہ خود کو پاتا ہے، اسے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کے مثالی کردار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے جو صبر، وفاداری، اتحاد اور رواداری کی خوبیوں کے طفیل تقسیم، افراتفری اور انتشار کی قوتوں کو شکست دے سکتی ہے