ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

57
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئےہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 353 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.10 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔