وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونےکی تصدیق

165
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونےکی تصدیق کی ہے۔ جمعہ کووزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا۔پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا۔پاکستان کی طرف سے یہ لیٹر آف انٹینٹ سائن کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی ہے۔پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر  کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔