عمران خان نےقوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا،احسن اقبال ٹویٹ

167

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نےقوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا، اب امریکا سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ضرب المثل ‏شرم تم کو مگر نہیں آتی! شیئرکرتے ہوئے کہاہے کہ قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔

پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور لابییسٹ رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے۔اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے ۔