اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملتان میں جلال پور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے تصادم کے نتیجے میں 20 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔