سٹیفانوس سٹسپاس اور بورنا چوریچ سنسناٹی ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے

70

سنسناٹی۔21اگست (اے پی پی):سٹیفانوس سٹسپاس اور بورنا چوریچ نے شاندار کارکردگی کی بدولت سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، اے ٹی پی کے زیر اہتمام مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سنسناٹی میں جاری ہیں

، ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میڈویڈیو کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے بورنا چوریچ نے برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف بآسانی 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔