آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

69
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

اس دوران خیرپور میں85 ملی میٹر،موہنجوداڑو81، لاڑکانہ 67، سکھر 52،جیکب آباد 39، روہڑی 29، پڈعیدن 19، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ ایک،دیرزیریں60، پاراچنار ، سیدو شریف 17، کاکول 15، میرکھانی ، کالام 12، چترال 10، مالم جبہ 9، دروش، پٹن 7، ڈی آئی خان 2، بالاکوٹ، تحت بھائی اورچراٹ ایک، مری ، اٹک 56، لاہور42، ڈی جی خان 23، کوٹ ادو17، خان پور 4، بہاولپور 2، ملتان ایک،لسبیلہ 41،خضدار ، بارکھان 36، قلات 35، ژوب 24، کوئٹہ 18، سبی 9، راولاکوٹ 18، گڑھی دوپٹہ 10، مظفر آباد 2، گوپس 11، بابوسر 8،استور7،بونجی 6، ہنزہ 4 اور بگروٹ میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اتوار کو ریکارڈکئےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت40 جبکہ تربت اورفیصل آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔