29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر زاہد حامد کا ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس...

وفاقی وزیر زاہد حامد کا ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ غربت ہو یا ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات و خطرات، جنوبی ایشیاءکے ممالک کو درپیش چیلنجز کی نوعیت یکساں ہے، حکومت پاکستان کا وژن 2025ئ، عالمی ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جیز) سے مطابقت رکھتا ہے، عالمی ترقیاتی مقاصد کے حصول کےلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر نفاذ اور مانیٹرنگ کے جامع نظام وضع کئے جا رہے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی سالانہ کانفرنس برائے پائیدار ترقی ”مشترکہ مستقبل کا تصور : پائیدار ترقی“ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی شعبوں کے ماہرین اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے شدید خطرات سے دوچار ممالک میں پاکستان کا نمبر 7واں ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستان کلائمیٹ چینج کونسل اور پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی جیسے اداروں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں