پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

150
سی گارڈین 2023 سے دہائیوں پرانی پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک اور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان کی پریس بریفنگ

کراچی۔23اگست (اے پی پی):پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوان سجاول، شاہ بندر، کیٹی بندر، جاتی، چوہڑ جمالی، گھوٹکی، مرید کھوسو اور میر پور خاص کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاک بحریہ کی میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں مقامی افراد کو ریسکیو، ریلیف اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ سول انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی اور متاثرین کو راشن و دیگر امدادی سامان فراہم کر رہی ہے۔ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی مدد اور مکمل بحالی کیلئے پر عزم ہے۔