وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایس سی او سمٹ سے قبل اپنے کرغزستانی ہم منصب سے ملاقات

229

تاشقند۔23اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایس سی او سمٹ سے قبل اپنے کرغزستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تاشقند میں ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔ وزیر دفاع نے سائیڈ لائن میٹنگ کے دوران اپنے کرغزستانی ہم منصب کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔