26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین کے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد فوجی سرگرمیاں بند...

یوکرین کے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد فوجی سرگرمیاں بند کی جائیں،اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔24اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی و امن امور روزمیری ڈی کارلو نے منگل کے روز جنوبی یوکرین میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے پر زور دیا ہے ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ زاپوریزیا پلانٹ کو مکمل طور پر سویلین انفراسٹرکچر کے طور پر دوبارہ قائم کرنے اور علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے خبر دار کیا کہ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ پلانٹ میں کسی بھی دیگر جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا ممکنہ نقصان نہ صرف قریبی علاقے بلکہ پورے خطے کے لئے تباہ کن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پلانٹ کے ارد گرد کسی بھی عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323536

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں