پیمرا کی جانب سے کی چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو لکھے گئے مراسلے کی تردید

149
Pemra

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پیمرا کی جانب سے چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن میاں عامر محمود کو لکھے گئے مراسلے کو من گھڑت ، بے بنیاد اور دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے ،۔

پیمرا نے مزید قانونی کاررورائی کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ پیمرا کے جنرل منیجر میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے منسوب مراسلے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اس سلسلسے میں پیمرا نے متعلقہ ادارے ایف آئی اے کو تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔