اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے سوئٹزرلینڈ کےناظم الامور آلبرٹو گروف نے بدھ کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔سوئس ناظم الامور کا حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔
سوئس ناظم الامور کا سی پیک میں اظہار دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کا دائرہ وسیع ہے جس میں باقی ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ،سوئس سرمایہ کار پاکستان کی افرادی قوت اور پیداوار کے مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں ،پاکستان کی معیشت کا رخ صحیح سمت موڑ دیا ہے۔