25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے موقع...

صدر مملکت ممنون حسین کا انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک کے سول ایوی ایشن سیکٹر کو دنیا کے دیگر سول ایوی ایشن اداروں کی طرح مضبوط بنانے کیلئے تعریف کی مستحق ہے اور مجھے پورا اعتماد ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور عالمی سول ایوی ایشن سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ (آج) بدھ کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن اتھارٹی ٹرانسپورٹ کا جدید محفوظ اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہزاروں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تجارت کی سہولت کیلئے معیشت میں گرانقدر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں