وزارت اطلاعات و نشریات اور ذیلی اداروں کے ملازمین و افسران کا پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں رضاکارانہ عطیہ کا اعلان

114
وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تقرر و تبادلے، ڈاکٹر طارق محمود پی آئی او تعینات، سید مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین و افسران نے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی اپیل پر وزارت اطلاعات اور ذیلی اداروں کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے قائم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام افسران اپنی 7 دن کی تنخواہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

وزارت اطلاعات کے ملازمین نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین اس مشکل وقت میں حکومت اور متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت کے تمام ملازمین و افسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کی اپیلوں پر امدادی رقم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔