37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمنگولیا میں رواں سال جنگلات کی آتشزدگی سےایک ملین ہیکٹر اراضی جل...

منگولیا میں رواں سال جنگلات کی آتشزدگی سےایک ملین ہیکٹر اراضی جل کر راکھ

- Advertisement -

اولان باتور۔28اگست (اے پی پی):منگولیا میں رواں سال کے آغاز سے اب تک جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ملین سے زیادہ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے منگولیاکی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال جنگلات میں 97جگہوں پر لگنے والی آگ سے اب تک 1051907 ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی عرصے میں جنگلات کی آتشزدگی رواں سال تقریباً 73 فیصد زیادہ ہے۔ حکام نے کہا کہ جنگلاتی آتشزدگی میں یہ اضافہ شہریوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کھلی جگہوں اور جنگلات میں آگ والا کام نہ کریں اور جلے ہوئے سگریٹوں کو بھی زمین پر نہ پھینکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں