سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف 

222

نوشہرہ۔29اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں، متاثرین کو فوری طورپر 25،25 ہزار روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔پیر کو ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے انہوں نے نوشہرہ میں سیلاب سےمتاثرین کےلئے امدادی کیمپ کے دورہ کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کیمپ میں مقیم خواتین اور بچوں سے کھانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کےبارے میں دریافت کیا۔ ایک خاتون نے گدے کی عدم فراہمی کاشکو ہ کیاجس پر وزیراعظم نےفوری طورپر انہیں میٹرس فراہم کرنے کاحکم دیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب مل کر متاثرین کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ۔جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو وفاقی حکومت کی طر ف سے 10،10 لاکھ روپے کی مالی امداددی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمے اور ملک کے لئے دعا بھی کرائی۔