وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاسینئر صحافی اسد ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

137

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےسینئر صحافی اسد ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ ماں ایک عظیم ہستی ہے، ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس میں محبت، شفقت اور پیار کے سوا کچھ نہیں۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال اسد ملک اور ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔