اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری اعدادوشمار کے مطابق بدھ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 2ہزار300کیوسک اور اخراج 2لاکھ 2 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ61ہزار300کیوسک اور اخراج1لاکھ 61ہزار 300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد33ہزار800کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد61ہزار400کیوسک اور اخراج 32 ہزار 900کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.514 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔