وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار یکجہتی کے پیغام پر سوئٹزر لینڈ کے صدر کا شکریہ اداکیا

165

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغام پر سوئٹزر لینڈ کے صدر اگنازیوکاسس کا شکریہ اداکیاہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےکہاکہ وہ سوئس صدر کی جانب سے سوئس ماہرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درکار امداد کا تخمینہ لگانے کے لئے سوئس ٹیم بھجوانے کے جذبے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔