چاروں صوبائی پی ایم ڈی ایز ریسکیو آپریشن کی تازہ معلومات پہنچانے کے لئے ویب پورٹل پر ڈیش بورڈ تشکیل دیں، احسن اقبال کی ہدایت

114
سینڑل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 115.80 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور چیئرمین وفاقی فلڈ ریلیف کمیٹی پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ چاروں صوبائی پی ایم ڈی ایز ریسکیو آپریشن کی تازہ معلومات پہنچانے کے لئے ویب پورٹل پر ڈیش بورڈ تشکیل دیں۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کو اپنی زیرصدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ اجلاس میں دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ چاروں صوبائی پی ایم ڈی ایز ریسکیو آپریشن کی تازہ معلومات پہنچانے کے لئے ویب پورٹل پر ڈیش بوڑڈ تشکیل دیں ۔ متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے این جی اوز سے اشتراک کو موثر بنایا جائے ۔ عوام تک امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین صورتحال پہنچائی جائے ۔ادارے باہمی ربط کو موثر بنائیں تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو سکے ۔

چئیرمین وفاقی فلڈ ریلی نے سڑکوں اور بجلی کی ترسیل کو بحال کرنے کی کوششوں پہ اطمینان کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موبائل فون کمپنیوں کو تاکید کہ تمام متاثرہ ٹاورز فوری بحال کئے جائیں ۔ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کے محرکات کا تعین کیا جائے تاکہ آئندہ بچا جا سکے۔