اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے نقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔