عمر ان خان آپ کو عوام کا سوچنے کے لئے اپنی "میں”اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا، مریم اورنگزیب

129

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی ‎وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمر ان خان آپ کو عوام کا سوچنے کے لئے اپنی "میں”اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا،پنجاب اور خیبر پختونخوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں ،عمران خان 4 سال معیشت تباہ اور آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو مہنگائی اور بیروزگاری نہ ہوتی۔

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ایک فارن ایجنٹ ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکی ہے،قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے ،قوم کے شعور نے کارٹلز مافیا اور سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‎قوم باشعور ہوگئی ،اسی لئے عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی ، ‎ پنجاب اور خیبرپختونخوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں ، ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور فارن ایجنٹ اپنی” میں”سے آزاد نہیں ہو پا رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی ، ‎عمران خان چار سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی ، ‎عمران خان 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری نہ ہوتی، ‎عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔