وزیراعظم شہباز شریف کو شہزادہ رحیم آغا خان کا ٹیلی فون ،سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

196
نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ گھنائونے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ٹویٹ

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم آغا خان نے ٹیلی فون پربات چیت کی اورسیلاب زدگان کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر شہزادہ رحیم آغا خان نے آغا خان کی طرف سے وزیراعظم کے لئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔شہزادہ رحیم آغا خان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ان سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہزادہ رحیم آغا خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ شہزادہ رحیم آغا خان نے بتایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔وزیراعظم نے آغا خان کے لئے نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لئے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی امداد کو سراہا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے اعلان پر شہزادہ رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں بالخصوص یورپی یونین کے رکن ممالک میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے ذریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی میں مالی مدد دی جائے