وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثر قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کریں گے

358

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر کو)سیلاب مثاثرین سے ملاقات، حالیہ بارشوں و سیلاب سے نقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے قمبر شہداد کو ٹ کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ میں امدادی کیمپ اور سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے ۔ وزیرِاعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔