اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے،دادو۔ خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے،وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو – خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے ۔دادو – خضدارٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے سیلاب سے متاثرہ وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی ہےجبکہ سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن، جس کے 10 ٹاور سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے۔
پر بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے۔ سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔