37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی مصری ہم منصب سے...

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی مصری ہم منصب سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات خطے میں امن و سلامتی کے استحکام میں معاون ثابت ہونگے‘مصر علاقائی اور عالمی سطح کے امور میں اہمیت کا حامل ملک اور او آئی سی کا متحرک اور فعال رکن ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے یہ بات مصر کے وزیر دفاع جنرل سدکائی سبائی سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار مصر کے وزیر دفاع کیدعوت پر ان دنوں چار روزہ دورے پر مصر میں ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے سپر مشاق طیاروں اور جے ایف 17لڑاکا طیاروں کے بارے میں مصری ایئر فورس کو تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا اورمصر کو پیش کیش کی کہ وہ پی اے سی میں طیاروں کی تیاری ‘ مرمت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں