وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ،موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے افسران معطل

321

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے افسران کو معطل کردیا، انہوں نے معطل افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

منگل کو این ایچ اے سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر این ایچ اے اور موٹروےپولیس کی غفلت کے باعث موٹرسائیکل سوار کے چڑھنے کے باعث ٹریفک حادثے کی شکار فیملی سے اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے غفلت برتنے والے سیکٹر کمانڈر ایس پی عتیق الرحمان ، بیٹ انچارج ڈی ایس پی قربان علی ، جی ایم این ایچ اے شفاقت زبیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آفتاب اللہ بابر کو بھی غفلت برتنے کے باعث معطل کردیا

۔مولانااسعد محمود نے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی غفلت کے باعث دو معصوم مسافر جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر کی تمام قومی شاہراہوں پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔