وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی مسلسل مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر

224

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت مسلسل مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ یو اے ای ریڈ کریسنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ا س نے سیلاب متاثرین کےلئے امدادی کوششوں میں مدد کے لئے عطیہ کی مہم شروع کی ہے۔