اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،پاکستان تحریک انصاف سیمت حزب اختلاف کو اعلی عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز سے متعلق کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے گھر والوں کو احتساب کے لیے پیش کر دیا حالانکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ٹیکس ریٹرن ایک سے زائد مرتبہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32597