پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے متحدہ عرب امارات سے امدادی پرواز نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئی

192
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے بدھ کو شیڈول کے مطابق ایک امدادی پرواز نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 19 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔