وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

84
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو چترال سے اسلام آباد جارہا تھا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید بھی سوار تھے۔ وزیر مملکت نے اسے پاکستان کے عوام کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔