کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 14ہزار208 ٹیسٹ ،مثبت شرح 1.22 فیصد رہی ،این آئی ایچ

97
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے 14ہزار208 ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد رہی۔ جمعرات کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 208 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 174 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.22 فیصد رہی ہے، 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں952کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.99 فیصد رہی، ایبٹ آباد میں 107ٹیسٹ میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.67 فیصد رہی۔

پشاور میں783 ٹیسٹوں میں سے 35 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد ، اسلام آباد میں1604 ٹیسٹ کئے گئے جن میں16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 2635 ٹیسٹوں میں سے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.76 فیصد رہی۔