سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری، اب تک56 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں

100
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے ہولناک سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک56 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 26، ترکیہ سے 11، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی تین ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔