آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

133
آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

میلبورن۔9ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین لاقوامی میچوں پر مشتمل چیپل ہیڈلی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11 ستمبر کو آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے کازلی سٹیڈیم، کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو کیویزکے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے میچ نیوزی لینڈ کو 2 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 113 رنز سے شکست دی تھی۔ کینگروز ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئرون فنچ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیوی ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان اترے گی۔تین میچوں کی چیپل ہیڈلی سیریزکے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے کازلی سٹیڈیم، کیرنز کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔